Life Of All Individuals Depends On Strengthening The Self
در بیان اینکہ اصل نظام عالم از خودی است و تسلسل حیات تعینات وجود بر استحکام خودی انحصاردارد
اس بیان میں کہ نظام کائنات کی بنیاد خودی ہے
اور حیات کے مختلف پیکروں کی تعیین اور ان کا ارتقا ء خودی کے استحکام پر منحصر ہے۔
Showing that the system of the universe originates in the self and that the continuation of the life of all individuals depends on strengthening the self.
خودی کی ذات میں سینکڑوں جہان مخفی ہیں؛ جب خودی اپنا اثبات یعنی اپنی قوّت کا اظہار کرتی ہے تو ایک نیا جہان پیدا ہو جاتا ہے، جو خودی کی ذات سے علیحدہ ہوتا ہے۔
A hundred words are hidden in its essence: Self-affirmation brings not-self to light.
وہ ایک پھول کی خاطر سینکڑوں گلشنوں کا خون کر دیتی ہے (کئی گلشنوں کے تجربوں کے بعد ایک خوب صورت پھول پیدا ہوتا ہے)۔ ایک نغمہ کی خاطر سینکڑوں نالے بلند کرتی ہے (سینکڑوں نالوں کے پس منظر سے ایک دل آویز نغمہ ابھرتا ہے)۔
For the sake of a single rose it destroys a hundred rose gardens; and makes a hundred lamentations in quest of a single melody.
اس اصراف اور بیدردی (بہت سی چیزوں کو بنا کر مٹا دینے) کا جواز (لذت) تخلیق اور تکمیل جمال معنوی (کے ذریعہ ذوق حسن کی تسکین) ہے ۔ ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں۔
The excuse for this wastefulness and cruelty: Is the shaping and perfecting of spiritual beauty.