نصرت کی دعا کے ساتھ آمین کہتے ہی آپ (صلعم) اپنی تلوار میان سے باہر نکال لیتے (صرف دعا پر اکتفا نہ کرتے) (چنانچہ) آنجناب (صلعم) کی تلوار نے بادشاہوں کا سلسلہ ختم کر دیا۔
When he prayed for Divine help, his sword answered‚ Amen and extirpated the race of kings.
آپ (صلعم) کی نگاہ میں پست و بالا ایک درجہ رکھتے تھے (عزت کی بنیاد صرف تقوی تھا)؛ (چنانچہ) آپ (صلعم) اپنے غلام کے ساتھ ایک دسترخوان پر بیٹھ کر کھانا کھاتے۔
In his sight high and low were one; he sat with his slave at one table.
ہم ساقیء بطحا کی کیف چشم سے سرشار ہیں ؛ دنیا میں ہماری مثال مئے اور مینا کی سی ہے (جو تعلق مینا اور مئے کا ہے، یہی حضور اکرم (صلعم) اور امت مسلمہ کا ہے)۔
We are all under the spell of the eye of the cup bearer from Makkah; we are united as wine and cup.
حضرت بایزید بسطامی (رحمتہ) جو (محبت میں ) کامل تھے؛ وہ تقلید میں بھی بے مثال تھے۔ چنانچہ انہوں نے اس بنا پر خربوزہ کھانے سے اجتناب کیا کہ انہیں معلوم نہ تھا کہ حضور اکرم (صلعم) نے اسے کس طرح کھایا۔
اگر تو عاشق ہے؟ تو محبوب (صلعم) کی تقلید سے اپنے عشق کو محکم کر؛ تاکہ تو اللہ تعالے کو اپنی محبت کی کمند میں لا سکے۔ (ان سے کہیں: اگر تم اللہ تعالے سے محبت رکھتے ہو تو میری اتباع کرو، اللہ تعالے تم سے محبت کرے گا۔)
Be a lover constant in devotion to thy beloved; that thou mayst cast thy nose and capture God.