بالِ جبریل · منظومات
سیاست
Politics
اس کھیل میں تعیین مراتب ہے ضروری
شاطر کی عنایت سے تو فرزیں، میں پیادہ
بیچارہ پیادہ تو ہے اک مہرئہ ناچیز
فرزیں سے بھی پوشیدہ ہے شاطر کا ارادہ
مراتب: مرتبہ کی جمع۔ تعيين: مقرر کرنا۔ فرزيں: وزیر؛ شطرنج کے کھیل میں وہ مہرہ جس کا درجہ بادشاہ کے بعد ہوتا ہے۔ پيادہ: شطرنج کا سب سے چھوٹا مہرہ۔
Ranks must be determined for this game; let you be the firzine and I the pawn by the grace of the chess-player. The pawn, indeed, is an insignificant token; even the farzine is not privy to the chess-player’s strategy.
English Translation by: Naim Siddiqui
بالِ جبریل > منظومات
فقر