کب تک آپ اپنے چہرہ ء جمال پر صبح و شام کا پردہ ڈالے رکھیں گے (کب تک حسن ذات پر صفات کے پردے پڑے رہیں گے)؛ پردہ ہٹائیے اور اپنے جلوہء ناتمام کو پوری طرح نمایاں کیجیے۔ ( پردہ چہرے سے اٹھا انجمن آرائی کر -
How long the veil of eve and dawn about Thy beauty shall be drawn? Thy cheek display: make whole to me this incomplete epiphany.
عقل کتاب زندگی کے اوراق الٹتی رہی مگر اسے کچھ نہ ملا، عشق فورا زندگی کے معنی پا گیا ؛ اس عقلمند پرندے نے بچھے ہوئے دام (علائق دنیا) کے نیچے سے دانہ ء حقیقت اٹھا لیا۔
Mind searched the volume thro’ and thro’ Love found at once the subtle clue; the clever bird will ever gain beneath the snare the hidden grain.